۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
مراسم بزرگداشت امام خمینی (رض ) و قیام یوم الله 15 خرداد در مدرسه مبارکه فیضیه

حوزہ/اس سال حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کے عوامی اجتماعات کرونا وائرس کی وجہ سے منعقد نہیں ہو رہے۔ تاہم دنیا بھر میں آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سال حضرت امام خمینی (رح) کی برسی کے عوامی اجتماعات کرونا وائرس کی وجہ سے منعقد نہیں ہو رہے۔ تاہم دنیا بھر میں آپ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بروز بدھ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 31 ویں برسی کے موقع پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سال حضرت امام خمینی (رح) کی برسی مختلف انداز میں منائی جا رہی ہے البتہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ برسی کس طرح منائی جا رہی ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) کے افکار ونظریات ہم میں زندہ ہیں اور اسے زندہ رہنا چاہئیے اور ہمیں ان کی تعلیمات پرعمل کرنا چاہئیے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حضرت امام خمینی (رح) بہت سی خوبیوں اور خصوصیات کے حامل تھے تاہم ان میں سے ایک ان کی انقلابی فکراور بیداری پیدا کرنے کی سوچ تھی، انہوں نے صرف انقلاب اسلامی کے موقع پر تبدیلیاں پیدا نہیں کیں بلکہ ایام نوجوانی سے ہی حضرت امام خمینی (رح) تبدیلیوں اور بیداری پیدا کرنے کےدرپے تھے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رح) کے اندر تبدیلی کے جذبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا، حضرت امام خمینی (رح) کے اندر تبدیلی کا جذبہ اسلامی تحریک  کے آغاز سے شروع نہیں ہوا بلکہ ان کے اندر یہ جذبہ پہلے سے موجود تھا۔
حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا حضرت امام خمینی (رح) نے گفتار سے نہیں بلکہ اپنے عمل سے بیداری پیدا کی۔


اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، ہندوستان، عراق، لبنان سمیت دنیا بھرمیں حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی اکتیسویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
امام خمینیؒ کا طرہ امتیاز یہ تھا کہ انہوں نے اسلامی طرز زندگی اور اسلامی حکومت کے حقیقی مفہوم کو کتابوں سے نکال کر معاشرے میں نافذ کیا۔ امام خمینی علیہ الرحمہ نے اقوام عالم کو خدائی بصیرت اور حقیقی دشمن کی پہچان اور اس کے مقابلے میں قیام کا درس دیا۔


 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .